خوشاب (نامہ نگار) خوشاب میں جنرل بس اسٹینڈ سے شہری کا جوتا چوری ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔جوتا چوری ہونے پرشہری نے 15پر کال کرکے پولیس کو بلا لیا۔ شہری نے پولیس کو بتایاکہ ایک ہزار میں دکان سے جوتے خریدے، بس کی ٹکٹ خریدتے ہوئے جوتے کائونٹر پر رکھے جو چوری ہوگئے۔پولیس نے شہری کا جوتا چوری ہونے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔




