اپوزیشن اتحاد کا20اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) اپوزیشن اتحاد نے 20اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کرلیا۔ محمودخان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی۔حزب اختلاف کے کنونشن کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین کرے گی۔ جلسہ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ہوگا ۔ البتہ فی الحال جلسہ گاہ کے حتمی مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہوں گے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب بھی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں