گوجرہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ،عوام پریشان

گوجرہ(نامہ نگار)چورو ں نے تین مزید شہریو ں کو موٹر سا ئیکلوں سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ سلطان پورہ کے دلشاد علی نے اپنی موٹر سا ئیکل گھر کے باہر کھڑی کی ہوئی تھی جو نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گئے، علا وہ ازیں چک نمبر 371 ج ب کے محمد عاصم احسا ن نے اپنی موٹر سا ئیکل گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی جو نامعلو م چور موقع پاکر چوری کرکے فرار ہو گئے جبکہ محلہ حیدر پارک کے زاہد محمود نے اپنی موٹر سا ئیکل اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور اندر چلا گیا واپسی پر موٹر سا ئیکل غائب پا ئی جو نامعلو م چور چوری کرکے فرار ہو گئے وارداتو ں کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کرکے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں