ریلوے کالونی صفدر آباد کی خستہ حالی پر اظہار تشویش

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے کالونی کی حالت ابتر ،نا خستہ اور قابل رحم ہو گئی مگر رحم کون کریگا؟پاکستان کے قیام سے بھی قبل کی یہ کالو نی اب اس قابل نہیں رہی کہ اس میں ملازمین رہائش رکھ سکیں۔افسوس تو یہ ہے کہ ریلوے ملازمین کالونی کی نئے سرے سے تعمیر کا مطالبہ بھی نہیں کر پا رہے شائد ڈرتے ہیں کہ انہیں نوکری سے نہ نکال دیا جائے۔جب ملازم اپنا حق بھی نہ مانگ سکے تو نوکری کیسے کرے یہ تو پھر ڈھنگ ٹپائو کی پالیسی ہو گی۔ ایک امید بندھی ہے کہ ریلوے کے نئے وفاقی وزیر حنیف عبا سی صاحب نے ریلوے میں اصلاحات کا ارادہ کیا ہے اللہ کرے کہ وہ اپنے نیک مقصد میں کامیاب ہو جائیں۔ان سے ہماری گزا ر ش ہے کہ پلیز صفدرآباد کا بھی خیال رکھیں۔یہاں کی ریلوے کالونی جو کہ انتہائی خطرناک منظر پیش کر رہی ہے ہے اسے نئی سرے سے بنانیکی منظوری دیں ملازمین کے بچے آپکو دعائیںدینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں