ہمت کارڈ ، ٹوبہ انتظامیہ کو2035موصول

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے فلاحی منصوبے “ہمت کارڈ” کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ انتظامیہ کو 2035 ہمت کارڈ موصول ہو چکے ہیں، جن میں سے اب تک 1950معذور افراد میں کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔اس پروگرام کا مقصد خصوصی افراد کو مالی امداد، علاج معالجے، تعلیم اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔ کارڈز کی فراہمی سے قبل مکمل ویری فکیشن کا عمل یقینی بنایا گیا تاکہ مستحق افراد تک حقیقی معنوں میں ریلیف پہنچایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے یہ عمل شفاف انداز میں جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں