اتائیوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا

سرگودھا(بیوروچیف)ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر سرگودھا ڈاکٹر زین صفدر نے چارج سنبھالتے ہی انقلابی اقدامات اٹھا لیے۔غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر سرگودھا ڈاکٹر زین صفدر قابل محنتی ایماندار افیسر ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرگودھا میں علاج کی آڑ میں موت بانٹنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور جعلی اور ناقص ادویات کا دھندہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہی کیا جائے گا کسی کو بھی شہریوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا ڈاکٹر زین صفدر کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہیلتھ پالیسی پر سختی سے عملدرامد جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں