فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)تاجرراہنما اور انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں عالمی خام تیل کی قیمتیں مزید گر کر 57.22ڈالر فی بیرل پر آ گئیں ہیں مگر پاکستانی عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا ہے انہوں نے کہا کہ اوگرا کے قیام کا مقصد عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے تناسب سے نرخ مقرر کرنا تھا مگر ایسا نہ ہو سکا حکمران محض آئی ایم ایف کے ایماء پر بجلی ، گیس اور پٹرول مصنوعات کے ضمن میں عوام کو ریلیف نہ دے سکے ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے حکومتی اعداد و شمار میں بھی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔




