مہنگائی کا خاتمہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) ویوا ویلفیئر فاونڈیشن فیصل آباد کے بانی چیئرمین ظفر شہزاداسلم ،طاہر محمود نے کہاہے کہ عوام کو مہنگائی سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کی جانب سے اعلانا ت تو کئے جاتے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا ، سبزیاں، پھل، گوشت ہر چیز پرائس لسٹ سے مہنگی فروخت ہو رہی ہے، عوام کو مہنگائی سے بچانا وفاقی وصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کئیجانا انتہائی ضرور ہے اشیائے خورد و نوش سمیت ضروریات کی چیزوں کی قیمتیں بہت زیا دہ مہنگی ہوچکی ہیں وہ اسی طرح آسمان سے باتیں کر رہی ہیں کوئی ایسافورم نہیں جو مہنگائی برپا کرنے وال ما فیا کو کنٹرول کرسکے انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں دکھائی نہیں دیتی ، سبزیاں، پھل، گوشت ہر چیز پرائس لسٹ سے مہنگی فروخت ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں