یورپی یونین کا فلسطینیوں کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے فلسطینیوں کے لیے ایک ارب 60کروڑ یورو (ایک ارب 80کروڑ ڈالر) مالیت کے نئے 3سالہ مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ تازہ امداد کا اعلان فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے درمیان لکسمبرگ میں ہونے والی ملاقات سے قبل کیا گیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کلاس نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت میں اضافہ کر رہے ہیں، 2027تک ایک ارب 60کروڑ یورو کی مالی امداد سے مغربی کنارے اور غزہ کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔یورپی یونین فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کو مضبوط بنانے پر غور کر رہی ہے، کیوں کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنی جنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کی پی اے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی اور حالات کی اجازت ملنے کے بعد اسے غزہ پر حکومت کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔برسلز ، جو فلسطینیوں کے لئے سب سے بڑا بین الاقوامی عطیہ کنندہ ہے ، نے کہا ہے کہ اس پیکیج میں فلسطینی اتھارٹی کے لئے 620ملین یورو کی گرانٹ شامل ہوگی۔یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز مالیاتی استحکام، جمہوری حکمرانی، نجی شعبے کی ترقی اور عوامی بنیادی ڈھانچے اور خدمات سے متعلق اصلاحات سے منسلک ہوں گے۔بقیہ رقم غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں معاشی بحالی میں مدد دینے کے منصوبوں کے لیے 576 ملین یورو کی گرانٹ پر مشتمل ہوگی۔مزید 400ملین یورو کے قرضے بلاک کے قرض دینے والے بازو، یورپی انویسٹمنٹ بینک سے آئیں گے۔یورپی یونین کا نیا پیکیج 2021سے 2024تک ایک بلین 36کروڑ یورو کے پچھلے 3سالہ سپورٹ پلان کی پیروی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں