فیصل آباد بڑی تباہی سے بچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد بڑی تباہی سے بچ گیا’ نڑوالا روڈ پر گیس بھرتے سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی’ جس نے قریب گزرتی ہوئی سوئی ناردرن گیس کی پائپ لائن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو1122 کی 5گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، محکمہ سوئی گیس کا عملہ پائپ لائن درست کرنے میں مصروف ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نڑوالا روڈ پر واقع کلیم شہید پارک کے قریب ایل پی جی گیس بھرتے ہوئے گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو درجہ حرارت کی وجہ سے قریب سے گزرنے والی محکمہ سوئی گیس ناردرن کی مین پائپ لائن لیک ہونے سے آگ بھڑک اُٹھی’ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اس آپریشن میں ریسکیو1122 کی 5گاڑیوں نے حصہ لیا۔ تاہم محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کا عملہ موقع پر پہنچ کر پائپ لائن درست کرنے میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں