حکومت کی بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب

سرگودھا (بیورو چیف) حکومت نے صوبہ بھر کے 421بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے حوالہ سے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ہے اور جلد ہی صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کیلئے انتخابات کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ضروری اقدامات کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں جس کیلئے انہوں نے صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ بلدیاتی اداروں کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچ سکیں بلدیاتی انتخابات کروانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کیلئے لوگوں کو ارکان اسمبلی کی طرف نہ دیکھنا پڑے اور وہ اپنے مسائل مقامی سطح پر ہی حل کرواسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں