اسرائیلی فوج کی دہشتگردی انتہا کو پہنچ چکی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اسرائیلی فوج کی جنونی انتہا پسندی اور دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے جو کہ مسلمانان عالم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ پاکستانی قوم اس کی پر زور مزمت کرتی ہے ۔ غزہ میں انسانیت کی نسل کشی ہورہی ہے اور مظالم کی انتہاء ہو چکی ہے چنانچہ تمام مسلم ممالک کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور متحد ہو کر اسرائیلی اقدامات کی مذمت کریں ۔ ہمیں من حیث القوم فلسطین میںہونے والی اسرائیلی جارجیت اور دہشت گردی پر بھر پور احتجاج کرنا چاہئے اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں