دہشتگردی کے باوجود پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پاک فوج’ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے جوانوں’ شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی بھارت سمیت پاکستان کے دشمن ممالک سی پیک منصوبے میں دوست ممالک کی شمولیت سے بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈ و ں پر اتر آئے ہیں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ا نسا نیت سے بالاتر لوگ ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کے باوجود پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہیں انشاء اللہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے جس طرح رد الفساد اور نیشنل ایکشن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک دشمن کیخلاف سرگرم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں