الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے ٹیرف میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی وفاقی حکومتی درخواست منظور ہوگئی جس کے بعدنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) نے فیصلہ جاری کر دیا۔نیپرا کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 45.55 روپے سے کم کرکے 23.57روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں 21.98روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24.44روپے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ہے۔نیپرا کا کہناہے کہ حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں