مبینہ مقابلہ میںپولیس کی زیر حراست ڈاکو ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ساندل بار کے علاقہ 62 ج ب چنن کے پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں زیرحراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، جبکہ اس کے چار ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مارے جانیوالے ڈاکوئوں کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے جھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ساندل بار کا سب انسپکٹر شیر محمد اپنے ساتھی ملازمین کے ہمراہ گرفتار ملزم فیصل کو اسلحہ برآمدگی کر کے واپس آ رہے تھے کہ جب وہ 62ج ب چنن کے پل کے قریب پہنچے تو موٹرسائیکل سواروں نے ساتھی ملزم فیصل کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور ساتھی ملزم کو چھڑوا کر فرار ہوئے تو پولیس پارٹی نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے مزید نفری کو طلب کر لیا، کراس فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا اور فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے دیکھا تو فیصل مضروبی کی حالت میں پڑا تھا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوںکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں