لاہور سے اغواء پاکستانی نژاد امریکن لڑکی جھنگ سے بازیاب

لاہور (بیوروچیف) سندر سے اغوا ہونیوالی امریکن نیشنل لڑکی ضلع جھنگ سے بحفاظت بازیاب کر وا کر ملزم کوگرفتار کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر اغوا ہونیوالی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،ڈی آئی جی سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کو لڑکی کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا،ضلع جھنگ سے بازیاب ہونیوالی 14سالہ مغویہ لڑکی فاطمہ زہرہ کو والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم حسن معصوم لڑکی فاطمہ زہرہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں