معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل’ دوسرا زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل’ دوسرا زخمی ہو گیا’ نواحی گائوں328ج ب میں معمولی جھگڑے پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس سے مصطفی پہلوان رندھاوا جاں بحق جبکہ واجد وڑائچ شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ ریسکیو1122 نے نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں