اداکارہ خوشبو پر پابندی برقرار

لاہور (بیوروچیف) غیراخلاقی پرفارمنس ،سٹیج اداکارائوں پرپابندی کا معاملہ، اداکارہ ندا چوہدری نے حلف نامہ جمع کرادیا،پابندی ختم۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت کاآفرین خان کو حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا گیا، دونوں سٹیج اداکارائیں پنجاب بھر کے تھیٹرز میں پرفارم کر سکتی ہیں۔ غیراخلاقی پرفارمنس پر اداکارہ خوشبو خان پر تاحال پابندی برقرار ہے، آئندہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں