خوشخبری،بجلی مزید سستی کرنیکی تیاریاں

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری، عوام کو بجلی کی قیمتوں میں51ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈسکوز کی جانب سے51ارب49کروڑ30لاکھ روپے کے ریلیف کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔ یہ درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (جنوری تا مارچ 2025) کے تحت جمع کروائی گئی ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک پر ہوگا۔نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر 29اپریل 2025کو سماعت کی جائے گی۔درخواست میں شامل اہم نکات میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 47ارب 12کروڑ 40لاکھ روپے کی کمی ، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2ارب 5کروڑ روپے کمی اور آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 83کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ درخواست کا اطلاق K-Electricپر بھی ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملک بھر کے صارفین کو دوسری سہ ماہی میں 56ارب 38کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا تھا جس کا اطلاق اپریل سے جون 2025تک کے لیے کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں