جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کا تھانہ پیپلز کالونی کا سرپرائز وزٹ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر نے تھانہ پیپلز کالونی کا سرپرائز وزٹ کیا۔ سی پی او فیصل آباد نے تھانہ کے ریکارڈ فرنٹ ڈیسک، حوالات، اسلحہ خانہ اور مال خانہ کو چیک کیا تھانہ کے علاقہ میں کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ علاقہ میں کرائم کنڑول کرنے کیلئے متحرک ہوں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جائیں’ پٹرولنگ اور ناکہ جات کے نظام کو مزید بڑھایا جائے اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بہترین حکمت عملی کی جائے۔ مزید سٹی پولیس آفیسر نے حو الات چیک کی اور ملزمان کو دی جانے والی ضروری سہولیات کا جائزہ لیا اورفرنٹ ڈیسک کا دورہ کرتے ہوئے عملہ کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی درخواستو ں کو فوری طور پر متعلقہ بیٹ افسران کو بھجوائیں تاکہ بروقت قانونی کاروائی کا آغاز ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں