تجاوزات کے خاتمے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ

سرگودھا(بیوروچیف)سی او ایم سی عمر فاروق نے اوپن ڈور پالیس کے تحت عوام کے دل جیت لیے۔ شہریوںمسائل فوری حل ہونے لگے۔ ناجائز تجاوزات کے خاتمے سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ۔ جب سے اس مشکل عہدے کا چارج سنبھالا میونسپل کارپوریشن دن دگنی رات چوگنی ترقی کی طرف گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کاربوریشن سرگودھا کے سی۔او عمر فاروق نے وزیر اعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کو چار چاند لگا دیے ہیں مسائل کا گڑھ سمجھا جانے والا محکمہ عوامی مشکلات میں کمی کر رہا ہے انہوں نے اپنے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھول رکھے ہیں۔انکی قیادت میں محکمہ کے تمام بگڑے ہوئے شعبہ ہائے زندگی بہتر ہو نے لگے ہیں دفتر کا غیر حاضر عملہ اب ہر وقت حاضر رہتا ہے شہر میں تجاوزات صفائی سیوریج مسائل اور شکایات کا فوری اذالہ کیا جارہا کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں