پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 118 ملک ذوالفقار علی نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو کو چیئر مین ، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل ندیم افضل خان کو سیکرٹری اطلاعا ت اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا اور والدہ کا سیاسی مشن آگے بڑھا رہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور لاکھوں جیالے اپنے نوجوان چیئرمین کے انتخاب پر خوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں