محکمہ تعلیم میں ملازمین کی جعلی بھرتی ‘ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)محکمہ تعلیم میں ملازمین کی جعلی بھرتی ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ۔ ڈیلی بزنس رپورٹ نے نومبر 2023کو ان جعلی ملازمین اور ریکارڈ کو سامنے لاتے ہوئے خبر کی اشاعت ہوئی تھی ۔ منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد کے نواح میں موجود گرلز پرائمری سکولز میں جعلی ملازمین کی بھرتی اور ان کا ریکارڈ پکڑے جانے کا انکشاف ہونے پر ان ملازمین نے لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ میں اپنی 30 اکتوبر 2023سے تنخواہیں جاری نہ ہونے پر پٹیشن نمبر 4685/24دائر کی جسے سنگل بینچ نے خارج کر دیا تھا اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل نمبر 109/24 دائر کی گئی تھی جسے محکمہ تعلیم کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ کے تناظر میں ان ملازمین کو بوگس قرار دیا گیا اور محکمہ خزانے کی جانب سے ان کی تنخواہیں جاری نہ کرنے کے اقدام کو درست قرار دیتے ہوئیلاہور ہائی کورٹ کے بہاول پور بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل 7مارچ 2025 کو خارج کر دی چیف آفیسر ایجوکیشن بہاول نگر نے انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن زنانہ منچن آباد کو احکامات دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں