صاف ستھرا پنجاب پروجیکٹ مریم نواز کا احسن اقدام ہے

جڑانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے علی اینڈ کو رشید احمد کنسورشیم جڑانوالہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر علی اینڈ کو رشید احمد کنسورشیم کی اعلی قیادت کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا پروجیکٹ مینیجر حزیفہ جلیل نے ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ان کے ہمراہ ایف ڈبلیو ایم سی تحصیل منیجر عمران فقیر اور علی اینڈ کو رشید احمد کنسورشیم کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا پنجاب پروجیکٹ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایک احسن اقدام ہے جسکے تحت شہر اور دیہات میں بھی صفائی ستھرائی کا کام کامیابی سے جاری ہے عوام کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں مذکور نے صاف ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علی اینڈ کو رشید احمد کنسورشیم کی جانب سے جاری اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں