ریلوے ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) ریلوے ہیڈکوارٹر کا ٹرینوں کے بعد ریلوے ہسپتالوں کوپرائیویٹ کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے کے7ہسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیر اہتمام چلایا جائے گا، وزیرریلوے حنیف عباسی کی جانب سے اعلیٰ سطح کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،ہسپتالوں کو آئوٹ سورسنگ کے حوالے سے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا۔لاہور کیرن ہسپتا ل اور لاہور مغلپورہ ہسپتال کوپبلک پرائیو یٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایاجائیگا، ملتان ہسپتال، کراچی ہسپتال، سکھر ہسپتال، کوئٹہ ہسپتال کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائیگا۔ پشاور ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائیگا،نجی شعبے کیساتھ ملکر ہسپتالوں کی ماڈرنلائزیشن، اپ گریڈیشن کی جائیگی، خواہشمند ا فراد 27اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں