اسلام آباد میں خوفناک ژالہ باری

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نواحی علاقوں میں زلزلہ اور خوفناک ژالہ باری، 6افراد ہلاک ،کھلی فضا میں کھڑی کاروں کے شیشے، سولر پینلز کی اسکرین ٹوٹ گئیں فیصل مسجد کو بھی نقصان ،بعض مقامات پر دو انچ سے بڑے برف کے ٹکڑے پانچ سے سات منٹ تک برستے رہے ۔ گزشتہ شب علی الصبح چار بج کر تیرہ منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اسکے ٹھیک بارہ گھنٹے بعد گزشتہ روز سہ پہر چار بجے دارالحکومت کو کالی گھٹائوں نے گھیر لیا اور شہر میں خوفناک ژالہ باری ہوئی بعض مقامات پر دو انچ سے بڑے برف کے ٹکڑے پانچ سے سات منٹ تک برستے رہے، صبح دھوپ ،حبس اور گرمی تھی تین بجے کے قریب گہرے بادل چھانا شروع ہو گئے،،، ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں اور اچانک ژالہ باری شروع ہوگئی اچانک آسمان سے برسنے والے سفیدگولوں سے شہریوں میں خوف کی لہردوڑگئی جس سے کھلی فضا میں کھڑی کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں