کبوتر بازی کے جھگڑا پر 12سالہ لڑکا قتل،خاتون کو زیادتی کے بعد زہر دیکر مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کبوتربازی کے جھگڑا پر دو گروپوں میں تصادم’ گولیاں لگنے سے 12سالہ لڑکا قتل’ اوباش ملزم نے خاتون کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زہر دیکر مار ڈالا’ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 209 رب کے رہائشی محمد شعبان نے بتایا کہ کبوتربازی کے جھگڑا پر دو گروپوں بنیامین گروپ اور وسیم گروپ نے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے گلی میں کھیلنے والا اس کا 12سالہ بھتیجا عمران ولد رمضان بری طرح زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرا واقعہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ رحمان پورہ میں پیش آیا جہاں پر عامر نے بتایا کہ وہ اوباش ملزم مزمل نے اسکی والدہ عافیہ پروین کو اغواء کر کے ہوس کا نشانہ بنایا اور بعدازاں مبینہ طور پر زہر دے دیا۔ تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں