وادی منیٰ،عرفان اور مزدلفہ میں حجاج کیلئے آرام گاہیں بنانے کا فیصلہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے بیٹھنے کیلئے مختلف فاصلوں پر آرام گاہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کو حج کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل نے بتایا کہ وادی منی میں پیدل چلنے والوں کے لیے 50ہزار میٹرمربع راستے کو سایہ دار بنایاجا رہاہے. اس کے علاوہ جبل الرحمہ میں 60ہزار مربع میٹر پر شیڈز اور پانی کے پھوار والے پنکھوں کی تنصیب بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں