براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41فیصد اضافہ، سرمایہ کاری1.6ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ، سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے مطابق ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 41فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سرمایہ کاری 1.6ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں