منڈی صادق گنج میں گندم سستی آٹا اور روٹی مہنگی،کسان پریشان

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) گندم سستی آٹا اور روٹی مہنگی’ گندم مارکیٹ میں 2000روپے من کی کم ترین سطح پر ہونے کے باوجود آٹا اور روٹی کے ریٹ کم نہ ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آٹے اور روٹی کی مقررہ ریٹ پر عمل درآمد کہیں نظر نہیں آ رہا نوٹیفکیشن کے مطابق 100گرام وزن کی روٹی کی قیمت 12روپے مقرر کی گئی تھی لیکن 100گرام سے کم وزن کی روٹی 20روپے میں کھلے عام فروخت کی جا رہی ہے آٹا چکیوں پر آٹا تاحال 90روپے کلو اور 3600روپے من تک فروخت ہو رہا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی کاروائی نہیں کر رہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد فوری طور آٹے اور روٹی کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کروانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں