پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک،منافع خوروں کیخلاف کارروائیاں شروع

کمالیہ(نامہ نگار)پرائس کنٹرول کمیٹیاں متحرک ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیا ں مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد اشفاق نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ابو بکر کے خلاف برائلر گوشت مہنگے داموں فروخت کرکے ناجائز منافع خوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا۔دوسرے واقعہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ علی رضا نے تین مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ملک خالد،کامران اور شاہد اقبال کے خلاف مرغی کاگوشت مہنگے داموں فروخت کرکے منافع خور ی کرنے پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں