فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت پالیسیوں سے ملکی معیشت بہتر ہوگئی ہے۔ صنعت کار و تاجر برادری حکومتی پالیسیوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف عوامی ریلیف کیلئے قائد عوام میاں نواز شریف کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ موجودہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر انقلابی اقدامات کئے۔ مہنگائی میں کمی اور ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ عمرانی ٹولہ نے اقتدارپر قابض ہو کر ملکی ترقی و وخوشالی کو تباہ کیا۔



