انجمن تاجران مدینہ ٹائون” آواز فلسطین ریلی” کل نکالے گی

فیصل آبا د (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران فیصل آباد سٹی مدینہ ٹائون کی زیر اہتمام ”آواز فلسطین ریلی” 18اپریل بروز جمعتہ المبار ک شام ساڑھے تین بجے فیضان مدینہ چوک سے نکالی جائے’ صدر انجمن تاجران مدینہ ٹائون چوہدری وقاص گجر کے مطابق ریلی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں’ آواز فلسطین ریلی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور اہل علاقہ شرکت کریں گے’ چوہدری وقاص گجر نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری مظلوم ، نہتے اور بے بس فلسطینی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی مذمت کرتی ہے جنگ بندی کے واضح اعلان کے باوجود غزہ کے علاقہ میں بربریت اور ظلم کا بازار گرم ہے اب تک ہزاروں فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں