مریم نواز سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی،تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کیلئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا یورپی یونین پارلیمانی وفدکی آمددوطرفہ مضبوط، پرامن، دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے، پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین کو پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے۔ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے،سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لئے پرعزم ہے،یورپی یونین کے وفد نے پنجاب حکومت کے اختراعی اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں