فیصل آباد چیمبر میں ممبرشپ مہم کل بھی جاری رہے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے ممبر شپ کی تجدید کیلئے فرنٹ ڈیسک پر سٹاف کی تعداد بڑھا دی ہے جبکہ اوقات کار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اتوار 20 اپریل 2025ء کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ چیمبر کے سیکرٹریٹ کے مطابق ممبر شپ کی تجدیدی مہم 20اپریل 2025ء تک جاری رہے گی۔ آج 19اپریل بروزہفتہ کو تجدید ی درخواستیں صبح9سے رات 10بجے تک وصول کی جائیں گی۔ مزید برآں اتوار مورخہ 20اپریل کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے ۔ اس روز ممبر شپ کائونٹر صبح 9سے رات 12بجے تک ممبر شپ (Renewal) تجدید کیلئے کھلا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں