کاٹن کی درآمد میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) رواں مالی سال کاٹن کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2024سے مارچ 2025کے دوران کاٹن کی درآمد 60فیصد بڑھ گئی،رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران 3ارب ڈالرز سے زائد کی کاٹن درآمد کی گئی ،گزشتہ برس اسی مدت میں ایک ارب 93کروڑ ڈالرز کی کاٹن درآمد کی گئی تھی،جولائی 2024سے مارچ 2025 میں13ارب60کروڑڈالرزکی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمدات کی گئیں۔ گزشتہ برس اسی مدت میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کا حجم 12ارب 44کروڑ ڈالرز تھا،رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ٹیکسٹائل کی خالص برآمدات 10ارب 50کروڑ ڈالرز رہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ درآمدی کاٹن کے باعث ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، درآمدی کاٹن کی وجہ سے کپاس کے کاشتکاروں کا نقصان ہو رہا ہے، درآمدی کاٹن کی وجہ سے ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں