بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں ،امیدواروں کے ڈیرے آباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے بلدیاتی ایکٹ 2025 منظوری کے بعد نومبر میںبلدیاتی الیکشن متوقع’ امیدواروں نے تیاریاں شروع کر دی’ حکومت کی طرف سے بلدیاتی امیدواروں کی اہلیت سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن سیاسی بنیاد پر ہونگے۔ کوئی بھی امیدوار آزاد الیکشن نہیں لڑ سکے گا۔ امیدوار کے پاس کسی رجسٹرڈ پارٹی کا ٹکٹ ہونا ضروری ہے’ بلدیاتی الیکشن میں ہر پارٹی کو امیدواروں کا 12رکنی پینل دینا ہو گا، اگر کسی پینل میں ایک بھی امیدوار کم ہوا تو پورا پینل مسترد کر دیا جائے گا۔ پینل کے ساتھ ساتھ کورننگ امیدواروں کی فہرست بھی دینا ہو گی اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا متعلقہ حلقہ کا رہائشی اور دفتر ہونا لازمی قرار دیا گیا۔ امیدوار کا شناختی کارڈ ایکسپائرڈ نہ ہو اور کسی بھی مقدمہ میں ایک دن بھی سزایافتہ نہ ہو۔ FIR کا کوئی حرج نہیں، سزا کے پانچ سال بعد الیکشن کا اہل ہو گا۔ بلدیاتی امیدوار گورنمنٹ یا سیمی گورنمنٹ کا ملازم نہ ہو۔ سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد الیکشن لڑ سکتے ہیں اور برطرف ملازمین کی مدت 5سال سے کم نہ ہو۔ امیدوار ٹیکس نادہندہ بھی نہ ہو۔ بجلی’ گیس’ پانی کے بل کا نادہندہ نہ ہو اور کسی بھی بنک کا 6ماہ سے قرض کی قسط کا بھی نادہندہ نہ ہو۔ الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے ہر امیدوار کو 2گواہ ایک تجویز کنندہ اور دوسرا تائید کنندہ دینا ہونگے اور وہ کسی بھی دوسرے امیدوار کے گواہ نہیں بنا سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں