صحافی کا کام معاشرے کی عکاسی اور حقائق سے پردہ ہٹانا ہوتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پروفیشنل فوٹو جر نلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ممبران کو کیمرہ بیگ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب شاہد علی ، سیکرٹری اعزادار حسین عابدی نے کہاکہ نظریاتی اختلافات کے باوجود ذاتی مفاد سے بالا تر ہوکر مثبت سوچ کو اجاگر کرتے ہوئے ایک دوسرے کی فلاح وبہبود کو ترجیحی دینا ہوگی ایک دوسرے کی مخالفت کیے بغیر کارکنوں کی بہتری کیلئے کام کر نے میں ہی آپ کی نیک نامی ہے ،اپنے کارکنوں کی اصلاح کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے متعلقہ سیمنیار، ورکشاپس ومزیدپروگرام کا انعقاد کیا جائے تاکہ جدید دور میں اپنے کام میں مہارت حاصل کرسکیں انھوں نے مزیدکہا صحافی آپس میں بھائی چارے کی فضا پیدا کرتے ہوئے معاشرے میں رول ماڈل کا کردار ادا کریں صحافی کا کام معاشرے کی عکاسی اور حقائق سے پردہ ہٹانا ہوتا ہے پریس کلب اور صحافتی تنظیمیں پروفیشنل فوٹو جر نلسٹس کی معترف ہے اور اپنی مثال آپ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کی روحانی برکات تبھی حاصل ہوں گی جب ہم اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں، جھوٹ، غیبت اور فضول مشاغل سے بچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں