چیف منسٹر پنجاب وائلڈ لائف انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے نوجوان گریجویٹس کے لیے چیف منسٹر پنجاب وائلڈ لائف انٹرن شپ پروگرام 2025 کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اس انٹرن شپ پروگرام کا مقصد حال ہی میں بی ایس آنرز (زوالوجی) یا ڈی وی ایم کی ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو جنگلی حیات کے تحفظ، تحقیق اور نگرانی کے شعبے میں عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔ انٹرن شپ کی مدت تین ماہ ہو گی اور اس میں شرکت کے لیے امیدوار کی عمر 18 سے 25سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ پر و گر ا م میں شمولیت کے خواہشمند افراد 23 اپریل 2025تک محکمہ وائلڈ لائف کی ویب سائٹ https://wildlife.punjab.gov.pk پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں