کمشنر مریم خان کا رواں ہفتہ چلڈرن ہسپتال کا دوسرادورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ رواں ہفتہ چلڈرن ہسپتال کا دوسرا دورہ کیا۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے گزشتہ دورہ کے دوران دی گئی ہدایات پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی۔کمشنر نے رش کے پیش نظر مریض بچوں کے لواحقین کیلئے انتظار گاہ میں توسیع کا پلان طلب کرتے ہوئے شیڈز کیلئے فنڈز مختص کرانے بارے بھی محکمہ صحت کے ضلعی حکام کو احکامات صادر کردیئے۔انہوں نے واش رومز اور آر او پلانٹ کو جلد از جلد فنکشنل کرانے کی بھی ہدایات کردی۔کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چلڈرن ہسپتال میں اپ گریڈیشن کا کام ہونے کے بعد بیڈز کی تعداد 314سے 450ہوجائے گی۔جن شعبہ جات کی ریویمپنگ کاکام مکمل ہوگیا ان کو فنکشنل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق سرکاری ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔چلڈرن ہسپتال میں سروس ڈیلیوری کی بہتری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں