انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی 21، اپریل تا 27، اپریل انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ضلع فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کو 16لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی انسداد پولیو مہم کی تیاری بارے اجلاس میں 100فیصد بچوں کو قطرے پلانے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو کے انتظامات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مائیکرو پلان کے تحت سات روزہ انسداد پولیو مہم کے مقررہ اہداف کا حصول لازمی یقینی بنایا جائے۔ مسنگ بچوں کو ہر صورت ڈھونڈ کرکور کیا جائے۔پولیو فری پاکستان کیلئے والدین کا تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں -پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ 4900سے زائد فیلڈ ٹیمیں گھروں اور عوامی مقامات پر خصوصی پولیو مہم میں شریک ہونگی۔پولیو ٹیموں سیکورٹی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں