یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ٹرمپ انتخابات کے بعد نیا عالمی نظم اور پاکستان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامعہ فیصل آباد کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے “ٹرمپ انتخابات کے بعد نیا عالمی نظم اور پاکستان ” کے موضع پر طلبا کے لیے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان ِ خصوصی اقوام متحدہ کے جاپان میں ڈپٹی ڈائریکٹر عامر ایاز تھے۔ معلوماتی سیمینار میں ٹرمپ انتخابات کے بعد نیا عالمی نظم اور پاکستان میں عالمی سفارت کاری، پائیدار ترقی، اور موجودہ عالمی چیلنجز کے حل میں اقوام متحدہ کے کردار پر گہری نگاہ ڈالی گئی۔ عامر ایاز نے اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے عملی تجربات کو شرکا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، غربت، اور عالمی سلامتی جیسے مسائل کا حل کثیرالجہتی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے جاپان کی جانب سے بین الاقوامی امن مشنز اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں پر کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ سیمینار کے دوران سوال جواب کا ایک سیشن منعقد کیا گیا جہاں طلبہ نے عالمی اداروں میں کیریئر کے مواقع، اور بین الاقوامی سطح پر کامیاب ہونے کے لیے درکار مہارتوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ طلبہ کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ کے کردار پر دلچسپ سوالات کیے گئے۔ کووارڈینیٹر ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اویس ستار کی جانب سے عامر ایاز کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا اور طلبہ کی عالمی اداروں میں انٹرشپ پروگرامز کروانے پر گفتگو کی گئی۔تقریب کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں