دھی رانی پروگرام ‘ہزاروں بچیوں کے گھر آباد

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصار ی نے کہاہے کہ گندم 3400 روپے سے کم کرکے2600روپے کم کرنے کے بعد آ ٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 200روپے کمی ہو گئی ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک اورعوام کے لیے کام کرنے والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی سازشیں اور انتقام والی جماعت ہےـانہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا یکم مئی سے ساڑھے 12لاکھ راشن کارڈ غریب عوام سے محبت کاعملی ثبوت ہے اس سے غریب عوام کے کچن کے اخراجات میں بڑی کمی ہوگیـدھی رانی پروگرام کے تحت اب تک 2ہزاربچیوں کے گھر آ بادکئے گئے ہیں اب حکومت خودچل کرعوام کے دروازوں پر پہنچ جاتی ہےـ رمضان المبارک میں 30 لاکھ خاندانوں کوفی خاندان 10 ہزارروپے پہنچائے گئے اب جن لوگوں کے پاس پلاٹ نہیں انہیں 3مرلے پلاٹ فراہم کیاجائے گیاـانہوں نے کہاکہ اپناگھرسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائدگھرتعمیرکروائے جاچکے ہیںـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں