مستقبل قریب میں پانی کا بحران جنم لے گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہاہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں پانی کی کمی کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کے ممالک میں شامل ہونے کی دہلیز پر پہنچ چکا ہے ۔ زرعی رقبوں کو ختم کرکے رہائشی کالونیاں بنائی جارہی ہیں جبکہ آبی وسائل کی وزارت جس انداز میں متحرک ہونی چاہئے ۔ وہ نہیں ہے ۔ دریائوں اور ڈیمز میںپانی کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے جس سے مستقبل قریب میں پانی کا بحران جنم لے گامحکمہ موسمیات نے موسمیا تی تبدیلیوں کے باعث بارشیں کم ہونیکی پیش گوئی کی ہے جس کا عملی ثبوت موسم سرما میں بارشوں کا کم ہونا اور برف باری نہ ہونے کے برابر ہوناہے ۔ ملک بھر میں دریائوں اور ڈیمز کی صورتحال نے الارمنگ صورتحال پیدا کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں