فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پیغام پاکستان انتہاپسندی اور دہشتگردی کیخلاف مکمل قومی بیانیہ ہے۔حکومت اس بیانے کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائے۔ پیغام پاکستا ن فرقہ واریت،تعصب اور نفرت انگیزی کے خاتمے کی دعوت ہے۔پیغام پاکستان امن، رواداری،بقائے باہمی بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمدآصف رضاقادری نے ”شہدائے پاکستا ن” کے ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے طارق آباد میں منعقدہ ”لنگر کیمپ ” میں شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان دین اسلام کے اصل اور حقیقی چہرے کا عکاس ہے۔




