آئی ٹی برآمدات بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد (بیوروچیف) ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملکی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔گزشتہ ماہ مارچ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 342ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں۔ اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کے نتیجے میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل 18ویں ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2025کے ابتدائی 9ماہ میں آئی ٹی برآمدات 2.8ارب ڈالر ریکارڈ ہوئی ہیں جب کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیو ں کی عالمی سطح پر موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔اڑان پاکستان حکمت عملی کے تحت آئی ٹی برآمدات کا ہدف 10ارب ڈالر مقرر ہے اور روپے میں استحکام و مثر حکومتی پالیسی برآمدات میں اضافے کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ 2ماہ قبل پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28فیصد اضافے کیساتھ ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالو جی شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا تھا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی بھی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں