مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو بری طرح زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے الائیڈ ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چک جھمرہ کے علاقہ 293 رب میں اکرام ولد عاشق کی ملزمان سے پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی، گزشتہ روز وہ کام کاج کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ راستے میں مخالفین نے گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پر کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں