موٹرسائیکل سوار13سالہ لڑکا حادثہ میں والدہ اور بہن سمیت جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گڑھ کے علاقہ تاندلیانوالہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار کم عمر 13سالہ لڑکا اپنی والدہ اور بہن سمیت جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں، نعشیں گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 398 گ ب کے رہائشی غلام مصطفی کا 13سالہ بیٹا علی حسن اپنی 35سالہ والدہ مختاراں بی بی اور 14سالہ ہمشیرہ کو موٹرسائیکل پر بیٹھا کر عزیزوں کو ملنے جا رہے تھے کہ جب وہ تاندلیانوالہ روڈ پر رحمے شاہ الہلال فیکٹری کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے گرنے والوں کو سامنے سے آنے والے دوسرے ٹرک نے کچل دیا، موٹرسائیکل سوار کم عمر ڈرائیور علی حسن’ اپنی والدہ اور بہن سمیت زندگی کی بازی ہار گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں