اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کوہرادیا

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل10) کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو6وکٹوں سے مات دے کر ایو’نٹ میں مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی ۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دیا، جسے دفاعی چیمپئنز ٹیم نے 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹ پر 128رنز بنائے، میزبان شہر کی ٹیم کا ٹاپ آرڈر نہ چل سکا، ٹم سائفرٹ نے 30 اور عباس آفریدی نے 24 رنز بنائے۔کراچی کنگز کے لیے آج کا دن کچھ خاص نہیں رہا۔ آخری چند اوورز کو ہٹادیا جائے تو تقریبا پوری اننگز میں ان کے حق میں کچھ نہیں جا سکا، غیر یقینی بانس اور گیند کی سست روی نے بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور شاٹس کی ٹائمنگ ایک بڑا چیلنج بن گئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز شاداب خان، نسیم شاہ اور جیسن ہولڈر نے 2۔2 کھلاڑی آئوٹ کیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے شاندار حکمتِ عملی اپناتے ہوئے کراچی کی بیٹنگ لائن پر دبا بنائے رکھا۔ ابتدا میں حاصل کی گئی اہم وکٹوں نے کنگز کو پیچھے دھکیل دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 129رنز کا ہدف 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، صاحبزادہ فرحان نے 30اعظم خان نے 31اور کپتان شاداب خان نے 47رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کراچی کنگز کے حسن علی نے 2عباس آفریدی اور محمد نبی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں