سرگودھا (بیوروچیف) ہم حکومت کے ساتھ ہیں لیکن حکومت میں نہیں ہیں جہاں پر محسوس کرینگے کہ حکومت عوامی مفادات کیخلاف عمل کررہی ہے وہاں پر ہم بھرپور مخالفت کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے آصف علی زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی ہے احتجاج تو پارلیمنٹ کا حُسن ہے ن لیگ کو ووٹ نہ ملنا پی ڈی ایم حکومت کا رد عمل تھا ان خیالا ت کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا انہوں کہا کہ وزیر اعظم کو آئین نے حق دیا ہے کہ وہ فیصلہ کرتے ہوئے عوام کے مفادات کو مد نظر رکھیں جانتے ہیں کہ بجلی’ گیس’ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی رد عمل سخت سے سخت ہورہا ہے۔



